ٹانک، بوسیدہ چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، 4 بچیاں زخمی

ٹانک، بوسیدہ چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، 4 بچیاں زخمی

  

 ٹانک (این این آئی)ضلع ٹانک میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 7 سالہ بچہ جاں بحق اور4 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق ٹانک کے گاؤں شین ورسک میں واقع ایک مکان کے بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی۔چھت کے ملبے تلے دب کر 7 سالہ بچہ جاں بحق اور واقعہ میں 4 بچیاں زخمی ہوگئی ہیں۔زخمی بچیوں کو وانا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ان میں سے ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

چھت گر گئی

مزید :

صفحہ آخر -