فیصل آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ،4 بین الاقوامی پروازیں منسوخ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 4 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ایئر پورٹ حکام کاکہنا ہے کہ شارجہ سے آنے اور واپس جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی ، اس کے علاوہ جدہ سے آنےوالی فلائٹ پی کے 764 منسوخ ہو گئی ،ایئر پورٹ حکام کے م مطابق بحرین جانےوالی نجی فلائٹ790 بھی منسوخ ہو گئی جبکہ دبئی سے آنے والی دو اور واپس جانے والی 2 پروازیں وقت پر پہنچ گئیں ۔