عوام نے سیاسی کرپٹ ٹولے کو انتخابات میں مسترد کردیا، پرویز خٹک 

  عوام نے سیاسی کرپٹ ٹولے کو انتخابات میں مسترد کردیا، پرویز خٹک 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ )وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے عوام نے ملک کی بہتر معیشت اور اپنی آنے والی نسلوں کی روشن مستقبل کی خاطر کرپٹ سیاسی ٹولے کو مسترد کرتے ہوئے ان کی ناکام سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے اس لئے عوام نے دیگر سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف پی ٹی آئی میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کلاں میں چیف آف قاضیان قاضی فہیم الحق کے گھر آمد اس موقع پرکیا اس موقع پر وزیر دفاع  پرویز خان خٹک کے ہمراہ حلقہ پی کے 63سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میاں عمر کاکاخیل،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک تھے وزیر دفاع پرویز خان خٹک، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، پی ٹی آئی کے امیدوار میاں عمر کاکاخیل اور قاضی فہیم الحق نے پرچم کشائی کی اور بعد میں پرویز خان خٹک اور میاں عمر کاکا خیل نے کیک کاٹا پرویز خان خٹک.نے مزید کہا کہ قاضی فہیم الحق نے ہزاروں کی تعداد میں جلسہ منعقد کر کے پی کے63 پر میاں عمر کاکاخیل کی جیت کو یقینی بنایا قاضی فہیم الحق کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف مضبوط قوت بن چکی ہیکیونکہ قاضی فہیم الحق اور ان کے خاندان کا اس حلقہ انتخاب پر جمہوریت کے لئے قربانیاں اور جدو جہد خراج تحسین ہے 

مزید :

صفحہ اول -