مالی سال میں اپنے وسائل سے ریکارڈ 42ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے: تیمور جھگڑا 

مالی سال میں اپنے وسائل سے ریکارڈ 42ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے: تیمور جھگڑا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں مالی سال 2019-20 کے دوران اپنے وسائل سے ریکارڈ 42 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے گئے۔ اس میں خالص بجلی منافع، تیل و گیس کی ریالٹی شامل نہیں ہے۔ کورونا وباء کے باوجود مالی سال2018-19 کے مقابلے 33 فیصد زیادہ ریوینو حاصل کیا گیا جو کہ صوبے کے بہترین مستقبل کی نوید ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے بھی محصولات وصولی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ خدمات پر ٹیکس کی مد میں گزشتہ سال کے 10 ارب کے محصولات کے مقابلے میں 17 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔ مائنز اور توانائی کے شعبے میں محصولات میں زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ایکسائز اور لینڈ ریونیو کے شعبوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم کورونا وباء کے بعد ان شعبوں کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں کو ریونیو کے شعبے پر توجہ دے کر اور اصلاحات لاکر خاطر خواہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو سال کے اندر اس شعبہ پر خاص توجہ دی گئی اور قابل افسران کو آگے لاکر یہ نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کو خدمات پر ٹیکس کی کولیکشن کے نظام کو مزید بہتر کرنا ہوگا اسی طرح مائنز اینڈ منرلز اور توانائی کے شعبے میں ریفارمز لا کر مزید ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ محصولات کے حوالے سے لینڈ ریونیو اور اربن پراپرٹی ٹیکس کے شعبے بھی اہمیت کے حامل ہیں 

مزید :

صفحہ اول -