کورونا مزید 4 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 6 ہزار 304 شہری متاثر

کورونا مزید 4 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 6 ہزار 304 شہری متاثر
کورونا مزید 4 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 6 ہزار 304 شہری متاثر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 633 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 428، سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 947، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 357، بلوچستان میں 14 ہزار 394، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 483، اسلام آباد میں 16 ہزار 162 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 533 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 94 ہزار 317 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 393 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 92 ہزار 869 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 556 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 226، سندھ میں 2 ہزار 460، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 82 اور آزاد کشمیر میں 69 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -