سردیوں میں سندھ میں سوئی گیس کی کمی کا سامنا ہوگا، ترجمان سوئی سدرن 

سردیوں میں سندھ میں سوئی گیس کی کمی کا سامنا ہوگا، ترجمان سوئی سدرن 
سردیوں میں سندھ میں سوئی گیس کی کمی کا سامنا ہوگا، ترجمان سوئی سدرن 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان سوئی سدرن نے کہاہے کہ سردیوں میں سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا، آنے والی سردی میں گیس کے مسائل اور بھی پیچیدہ ہونگے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ترجمان سوئی سدرن کاکہنا ہے کہ سردیوں میں سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا، لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، مختلف گیس فیلڈز سے سسٹم میں گیس کم موصول ہورہی ہے، گیس فیلڈ سے گیس کمی سے لو گیس پریشر کی شکایات ہیں ۔

ترجمان سوئی سدرن کاکہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے،گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میںشامل ہے،امید ہے کچھ دنوں میں حالات بہتر ہوں گے ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو 190 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی سپلائی جاری ہے ،آنے والی سردی میں گیس کے مسائل اور بھی پیچیدہ ہونگے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -