اسلام آباد ہائیکورٹ: مراد سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ: مراد سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ...
اسلام آباد ہائیکورٹ: مراد سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، توہین عدالت درخواست میں سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے،آئی جی موٹرویز کو فریق بنایا گیا ہے، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ وزن کی مقررہ حد کے قانون پر عمل درآمد روکنے سے شاہراہوں اور خزانے کو نقصان پہنچا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی ۔

وکیل درخواست گزار عارف چودھری نے کہاکہ عدالت نے نیشنل ہائی وے پر سیفٹی آرڈیننس 2000 پر مکمل عمل رآمد کا حکم دیا تھا، عدالتی فیصلے پر عملدر نہیں ہو رہا، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ میرا فیصلہ ہے اس لئے مناسب ہے یہ درخواست کوئی اور بنچ سنے ، کیا عدالت کافیصلہ برقرار ہے ؟ کہیں چیلنج یا معطل تو نہیں ہوا؟۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -