نیپرا ایکٹ میں کسی بھی کمپنی کی امتیازی حیثیت ختم کردی ، چیئرمین نیپرا

نیپرا ایکٹ میں کسی بھی کمپنی کی امتیازی حیثیت ختم کردی ، چیئرمین نیپرا
نیپرا ایکٹ میں کسی بھی کمپنی کی امتیازی حیثیت ختم کردی ، چیئرمین نیپرا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیپراتوصیف فاروقی نے کہاہے کہ ہم آج کوئی فیصلہ کرنے نہیں آئے، نیپرا ایکٹ میں کسی بھی کمپنی کی امتیازی حیثیت ختم کردی گئی ہے، زمین حقائق کاجائزہ لے کر انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی 92 کے مطابق کے الیکٹرک کے مستقبل پر اہم سماعت کراچی میں شروع ہو گئی،نیپرااتھارٹی کے الیکٹرک کے لائسنس میں تبدیلی کاجائزہ لے گی ۔

 چیئرمین نیپرانے کہاہے کہ ہم آج کوئی فیصلہ کرنے نہیں آئے، نیپرا ایکٹ میں کسی بھی کمپنی کی امتیازی حیثیت ختم کردی گئی ہے، زمین حقائق کاجائزہ لے کر انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے ۔

چیئرمین نیپراتوصیف فاروقی نے کہاکہ نیپر اکراچی کے بجلی صارفین کے حقوق کامحافظ ہے ، کے الیکٹرک کی امتیازی حیثیت ختم ہونے سے مقابلے کی فضا پیدا ہو گی ،مقابلے کی فضا پیدا ہونے سے سروس کا معیار بہتر ہو گا۔چیئرمین نیپرا نے کہاکہ واضح کر دوں میرے ریمارکس کو حتمی فیصلہ نہ تصور کیا جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -