اراضی پر قبضہ کرنے سے متعلق درخواست ، لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے قبضہ کرنے والے افسروں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی 

اراضی پر قبضہ کرنے سے متعلق درخواست ، لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے قبضہ ...
اراضی پر قبضہ کرنے سے متعلق درخواست ، لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے قبضہ کرنے والے افسروں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے اراضی پر قبضہ کرنے سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب انعام غنی سے قبضہ کرنے والے افسروں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے پولیس والے متنازع اراضی خرید لیتے ہیں ، پولیس والے قبضہ مافیا بن جائیں گے تو عام شہری کیا کریں گے ؟۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اراضی پر قبضہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے آئی جی پنجاب انعام غنی سے قبضہ کرنے والے افسروں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اکثر پولیس والوں کے خلاف شکایات آرہی ہیں ،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ بہت سے پولیس والے متنازع اراضی خرید لیتے ہیں ، پولیس والے قبضہ مافیا بن جائیں گے تو عام شہری کیا کریں گے ؟۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -