ویسے تو امریکا جیسے چاہتا ہے بغیر معاہدے کے بھی لے جاتا ہے ، سپریم کورٹ کے ریمارکس، امریکااور برطانیہ کیساتھ ملزمان حوالگی کے معاہدوں کی تفصیلات طلب

 ویسے تو امریکا جیسے چاہتا ہے بغیر معاہدے کے بھی لے جاتا ہے ، سپریم کورٹ کے ...
 ویسے تو امریکا جیسے چاہتا ہے بغیر معاہدے کے بھی لے جاتا ہے ، سپریم کورٹ کے ریمارکس، امریکااور برطانیہ کیساتھ ملزمان حوالگی کے معاہدوں کی تفصیلات طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے امریکا اوربرطانیہ کیساتھ ملزمان حوالگی کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔عدالت نے کہاکہ ویسے تو امریکا جیسے چاہتا ہے بغیر معاہدے کے بھی لے جاتا ہے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ملزم کی امریکا حوالگی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ آگاہ کیا جائے امریکا ، برطانیہ سے ملزمان حوالگی کے معاہدے ہیں ؟۔عدالت نے کہاکہ امریکا سے کتنے ملزمان پاکستان لائے گئے اور کتنے حوالے کئے گئے ؟،برطانیہ سے کتنے ملزمان پاکستان لائے؟ کتنے حوالے ہوئے ،ریکارڈ پیش کیا جائے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

جسٹس قاضی امین نے استفسارکیا کہ اگرپاک امریکا معاہدہ نہیں تو حوالگی کیسے ہو سکتی ہے؟، عدالت نے کہاکہ ویسے تو امریکا جیسے چاہتا ہے بغیر معاہدے کے بھی لے جاتا ہے ۔عدالت نے امریکا برطانیہ کیساتھ ملزمان حوالگی کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -