کے الیکٹرک کےخلاف عوامی سماعت،چیئرمین نیپراور سراج قاسم تیلی میں تلخ کلامی

کے الیکٹرک کےخلاف عوامی سماعت،چیئرمین نیپراور سراج قاسم تیلی میں تلخ کلامی
کے الیکٹرک کےخلاف عوامی سماعت،چیئرمین نیپراور سراج قاسم تیلی میں تلخ کلامی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کے الیکٹرک کے خلاف عوامی سماعت کے دوران چیئرمین نیپراتوصیف فاروقی اور کراچی چیمبر کے سابق صدر سراج قاسم تیلی میں تلخ کلامی ہو گئی ،سراج قاسم تیلی نے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق نیپرامیں کے الیکٹرک کےخلاف عوامی سماعت ہوئی ،دوران سماعت توصیف فاروقی اور کراچی چیمبر کے سابق صدر سراج قاسم تیلی میں تلخ کلامی ہو گئی ،سراج قاسم تیلی نے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سراج قاسم تیلی نے کہاکہ کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے تو بزنس کمیونٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی بنانے کو تیار ہے ، چیئرمین نیب نے کہاکہ کہیں ایسا نہ ہو کے الیکٹرک کا لائسنس تبدیل ہو جائے نیا پلیئر بھی سامنے نہ آئے ۔

سراج قاسم تیلی نے کہاکہ آپ کا سوال غلط ہے ، میں بہت بلنٹ انسان ہوں، ہر قسم کی بات کر سکتا ہوں ، چیئرمین نیپرا نے کہاکہ میں بھی بہت بلنٹ ہوں،آپ سے جو سوال کیا اس کا جواب دیں ، یہ کوئی مشاعرہ یا سیاسی جلسہ نہیں ، نیپرا کی عدالت ہے یہاں ماحول برقرار رکھا جائے ۔

چیئرمین پاکستان ہورزی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن جاوید بلوانی نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ ان سٹیک ہولڈر کو نہیں سنیں گے تو نیپرا یہاں کیوں آیا ؟چیئرمین نیپرا نے کہاکہ جو منظم انداز میں بات نہیں کرے گا اسے ہال سے باہر نکال دیں ۔

 چیئرمین نیپرا کے اعلان پر عوام نے شور شراباکیااورعوامی سماعت بدنظمی کا شکارہوگئی ،عوامی سماعت میں موجود افراد نے کہاکہ کیایہاں وقت ضائع کرنے کیلئے ہمیں بلوایاگیا ،ہال میں کے الیکٹرک کےخلاف نعرے بازی کی گئی ،عوامی سماعت میں شور شرابے کے بعد سماعت20 منٹ کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -