ڈالر مہنگا ہو گیا 

ڈالر مہنگا ہو گیا 
ڈالر مہنگا ہو گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دکھائی دے رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں سات پیسے اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد ڈالر 165 روپے 90 پیسے کا ہو گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو تو 100 انڈیکس 42 ہزار 504 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں کمی آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 77 پوائنٹس کمی کے ساتھ 42 ہزار 427 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -