اسلام آباد ایئرپورٹ کی پارکنگ میں ابوظہبی پلٹ خاتون کو لوٹ لیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی پارکنگ میں دن دیہاڑے ابوظہبی پلٹ خاتون سے بیگ چھین لیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک سے آئی ہوں، میرے بیگ میں 14تولہ سونا،2 لاکھ روپے اور 6800 درہم تھے جنہیں ایئر پورٹ کی پارکنگ میں پہنچنے پر لوٹ لیا گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ خاتون پرواز پی کے 262 پر ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی۔خاتون مسافر واقعہ کی رپورٹ لے کر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کے پاس پہنچ گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے۔