ملک بھر میں 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر میں 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز
ملک بھر میں 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی، مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔ مہم میں 3 روز اور 2 روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔ کیچ اپ ڈیزمیں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

قومی انسداد پولیو مہم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں ہوگی، مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی جبکہ مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔

ملک بھر میں 26 ہزار 384 ایریا انچارج، 8 ہزار 434 یو سی میڈیکل آفیسرز، 2 لاکھ 17 سو 99 موبائل، 10 ہزار 243 فکس اور 11 ہزار 714 ٹرانزٹ ٹیمز مہم کا حصہ ہوں گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -