زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی باقاعدہ تیاریاں شروع، ٹریننگ کیلئے کتنے رکنی سکواڈ کا اعلان کیا؟

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی باقاعدہ تیاریاں شروع، ٹریننگ کیلئے کتنے ...
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی باقاعدہ تیاریاں شروع، ٹریننگ کیلئے کتنے رکنی سکواڈ کا اعلان کیا؟

  

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور زمبابوین کرکٹ بورڈ نے ٹریننگ کیلئے ابتدائی 25 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے، زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو ٹیم 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے اڑان بھرے گی۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے دورہ پاکستان کیلئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر دیا اور ابتدائی طور پر25 رکنی ٹریننگ سکواڈ کا اعلان ہوا ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت زمبابوین ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان کیلئے اڑان بھرے گی، اس دورے میں شامل 3 ون ڈے میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں جن کا انعقاد30 اکتوبر سے 3 نومبر تک ملتان میں ہو گا، ٹی20 میچز کی 7، 8 اور 10 نومبر کو راولپنڈی میزبانی کرے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل زمبابوے کرکٹ کے صدر موکوہلانی نے ٹور کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں حکومت کی جانب سے رسمی اجازت کا انتظار ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی زمبابوین ٹیم کی میزبانی کیلئے بائیوسیکیور ماحول کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے، تمام میچز تماشائیوں کے بغیر ہی کھیلے جانے کا امکان ہے۔

زمبابوے کا ٹریننگ سکواڈ فراز اکرم، ریان برل، ریجس چاکابوا، برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چھامو چھیبابا، ایلٹن چیگمبورا، ٹینڈائی کرسورو، کریگ ایروائن، کائیکل جارویس، لیوک جونگوے، تناشے کمیون ہکامووے، ویسلے مدھیویرا، ٹائیمیسن ماروما، ویلنگٹن مساکا زا، برینڈن ماووتا، پیٹر مور، کارل ممبا، رچمونڈ موتمبامی، رچرڈ نگاراوا، سکندر رضا، ملٹن شومبا، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈ ٹریپانو اور سین ولیمز پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل -