سرگودھا میں خاتون کو بچوں اور شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا 

سرگودھا میں خاتون کو بچوں اور شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا 
 سرگودھا میں خاتون کو بچوں اور شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )قوم ابھی موٹروے واقعہ کو بھول نہیں پائی تھی کہ ایک اور دل کو دہلا دینے والا معاملہ سامنے آ گیاہے جس میں ڈاکوﺅں نے ماں کو ڈکیتی کے دوران بچوں اور شوہر کے سامنے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے ” مڈھ رانجھا “ پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع گاﺅں ” گھولا “ میں پیش آیا جہاں چار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سونے کے زیورات اور بیس ہزار روپے نقد چرانے کے بعد بچوں اور شوہر کے سامنے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں بتایاگیاہے کہ چار ڈاکوﺅں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے ، انہوں نے ڈیرہ اسلم ہرال میں واقع گھر کی دیوار پھلانگی جہاں وہ خاتون کو شوہر اور بچوں سمیت چھت پر لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی ۔ اس کے بعد انہوں نے گھر میں چوری کی واردات کی اور جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر گھر کے باغیچے میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
اہل خانہ کی جانب سے جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو اہلکاروں کی جانب سے زور دیا گیا کہ وہ اس ڈکیتی کی واردات میں سے جنسی زیادتی کے الزامات کا حصہ خارج کروا دیں ، تاہم 12 گھنٹے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ۔