اس مرتبہ اے پی سی سے کتنے پرامید ہیں؟ صحافی کا سوال لیکن شہبازشریف نے جواباً ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن پارٹیز دم بخود رہ جائیں

اس مرتبہ اے پی سی سے کتنے پرامید ہیں؟ صحافی کا سوال لیکن شہبازشریف نے جواباً ...
اس مرتبہ اے پی سی سے کتنے پرامید ہیں؟ صحافی کا سوال لیکن شہبازشریف نے جواباً ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن پارٹیز دم بخود رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے ۔صحافی کے سوال ”اس مرتبہ اے پی سی سے کتنے پرامیدہےں ؟“ کا جواب دیتے ہوئے صدر ن لیگ نے کہاکہ ہم نے پی پی سی سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ دراڑیں نہ پڑیں۔
صحافی کے ایک اور سوال ”نوازشریف کل تندرست لگ رہے تھے، کب واپس آرہے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں ۔
ایک اور صحافی کے سوال ”مولانا صاحب ہر دفعہ اے پی سی میں کسی نکتے پر ناراض ہو جاتے ہیں “ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکتے پر لانا آسان کام نہیں ۔