" نوازشریف نے کل کی تقریر کا خلاصہ احتساب عدالت پیشی کے موقع پر بیان کردیا تھا"صحافی اسد علی طور نے ماضی یاد کرادیا

" نوازشریف نے کل کی تقریر کا خلاصہ احتساب عدالت پیشی کے موقع پر بیان کردیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے طویل خاموشی توڑتے ہوئے خطاب کیا جس میں انہوں نے کئی دعوے بھی کیے اور اے پی سی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ن لیگ اس کا بھر پور ساتھ دے گی اور ایک منٹ کیلئے بھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور انہوں نے اپنی تقریر میں ایک شعر بھی پڑھا تاہم آج سینئر صحافی اسد علی طور نے نوازشریف کا ماضی میں عدالتی پیشی پر پڑھا گا شعر دہراتے ہوئے ان کی تقریر پر روشنی ڈالی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اسد علی طور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میاں نوازشریف کی کل کی تقریرکاخلاصہ قریباًایک سال قبل انہوں نےاحتساب عدالت میں پیشی کےموقع پرشعرمیں بیان کیاتھا:
“اکبرنے سناہے اہل غیرت سے یہی 
جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا”
لیکن پھر میاں صاحب نے خاموشی کا طویل روزہ رکھا۔ سابق وزیراعظم کا اعلانِ بغاوت انکے بولتے رہنے سے مشروط ہے۔“


یاد رہے کہ نوازشریف اکثرمقامات پر اپنے جذبات کا اظہار اشعار پڑھ کر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور ایسا ہی انہوں نے گزشتہ روز اپنی تقریر کے دوران بھی کیا ، انہوں نے شعر پڑھا کہ :
دل بغض و حسد سے رنجور نہ کر 
یہ نور خدا ہے اسے بے نور نہ کر 
نہ اہل و کمینہ کی خوش آمد سے اگر 
جنت بھی ملے تجھ کو 
تو منظور نہ کر 

مزید :

قومی -