العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اور ڈیری ملز کےخلاف انکوائری ، احتساب عدالت نے ایف آئی اے کو حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی

العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اور ڈیری ملز کےخلاف انکوائری ، احتساب عدالت نے ایف ...
العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اور ڈیری ملز کےخلاف انکوائری ، احتساب عدالت نے ایف آئی اے کو حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایف آئی اے کو العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اور ڈیری ملز کےخلاف انکوائری میں حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اور ڈیری ملز کےخلاف انکوائری شروع ہوگئی ،ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کاجیل میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا،ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ حمزہ شہباز العریبیہ ، رمضان شوگر ملز سمیت دیگر کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں ،لہٰذا جیل میں ان کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے، احتساب عدالت نے ایف آئی اے کو حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -