ملک میں کورونا فری قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا راستہ صاف ہو گیا، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری

ملک میں کورونا فری قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا راستہ صاف ہو گیا، پاکستانیوں ...
ملک میں کورونا فری قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا راستہ صاف ہو گیا، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام کورونا فری قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا راستہ صاف ہوگیا جبکہ کرکٹرز اور معاون سٹاف ارکان کی دوسری رپورٹس بھی منفی آ گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ سے قبل وضع کردہ کورونا پروٹوکولز کے تحت صوبائی ایسوسی ایشنز کی 6ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں اور معاون سپورٹ سٹاف کے 2کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے۔ ان تمام 104 افراد نے پہلی جانچ اپنے طور پر متعلقہ شہروں میں کراتے ہوئے رپورٹس پی سی بی کو جمع کرا دی تھیں،ان میں صرف ایک کی رپورٹ مثبت آئی جس پر سینٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے سکواڈز نے ملتان کے مقامی ہوٹل جبکہ سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے مریدکے کنٹری کلب میں رپورٹ کر دی، جمعے کو دونوں سینٹرل سٹیشنز پر پی سی بی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں سیمپل جمع کئے گئے تھے۔

بورڈ کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں کلیئر ہونے والے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی دوسری رپورٹس بھی منفی آئی ہیں، تمام افراد اب ٹورنامنٹ کیلئے ملتان میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے،مرید کے کنٹری کلب کے سینٹرل سٹیشن سے سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں بھی گزشتہ روز ملتان پہنچ گئیں، بائیوسیکیور ببل میں کھلاڑیوں آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی لیکن عوامی مقامات پر آنے جانے سے گریز کرنا ہوگا۔

فرسٹ الیون سکواڈز میں شامل کرکٹرز اپنے سپورٹ سٹاف کے ہمراہ اتوار سے ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا آغاز کر دیں گے، کورونا پروٹوکولز کے تحت 2وینیوز ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹیمیں الگ الگ اوقات میں ایکشن میں ہوں گی۔

مزید :

کھیل -