احسان مانی کی زیر صدارت 2 روز جاری رہنے والا اجلاس ختم، کیا فیصلے کئے گئے؟

احسان مانی کی زیر صدارت 2 روز جاری رہنے والا اجلاس ختم، کیا فیصلے کئے گئے؟
احسان مانی کی زیر صدارت 2 روز جاری رہنے والا اجلاس ختم، کیا فیصلے کئے گئے؟
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت نتھیا گلی میں ہونے والے بورڈ کا 2 روزہ اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک انٹرنل اجلاس تھا جس میں سب نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں زمبابوے کے خلاف سیریز، ڈومیسٹک کرکٹ اور دوسرے اہم امور پر غور کرنے کے ساتھ بعض اہم سفارشات پر اتفاق کرنے کے بعد گورننگ بورڈ کے شرکاءکو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کوڈ آف ایتھکس کو لاگو کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

احسان مانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ کے تمام شعبوں کے ہیڈز نے شرکت کی، شرکا نے 2 سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔ اطلاعات کے مطابق احسان مانی نیشنل سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہی طلب کیا گیا ہے، ان کے ساتھ چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ حکام کی تمام تر توجہ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مرکوز ہے، ان کا خیال ہے کہ کورونا کے خدشات میں ہونے والے پہلے ڈومیسٹک ایونٹ سے پی سی بی کو اکتوبر، نومبر میں زمبابوے سے سیریز اور اس کے بعد پی ایس ایل5 کیلئے بھی بائیوسیکیورٹی پر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا،یہی تجربات آگے چل کر پی ایس ایل 6 میں بھی کام آئیں گے۔ 

یاد رہے کہ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول کئے گئے ہیں، زمبابوے سے سیریز کے میچز کی میزبانی بھی انہی 2 وینیوز پر کرنے کا پلان ہے،میٹنگ میں بائیو سیکیورٹی کیلئے پی سی بی میڈیکل کمیٹی کی زیرنگرانی کام کرنے والی ٹیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

مزید :

کھیل -