لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ایک دن توسیع کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ایک دن توسیع کر دی
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ایک دن توسیع کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ایک دن توسیع کر دی۔

لاہورہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،شہباز شریف اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ابھی تک کچھ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ، نیب کو کن گراﺅنڈ پر گرفتاری درکار ہے؟۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مقدمہ جس نہج پر ہے پراسیکیوشن کی گرفتاری کیلئے استدعا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، یہ سب کچھ تو ٹرائل کورٹ میں بتا چکے ہیں ، اگر یہ گراﺅنڈ آف اریسٹ سامنے لے آئیں تو کوئی حرج نہیں ، شہبازشریف بیرون ملک سے واپس آکر عدالت میں پیش ہوئے ، شہبازشریف پہلے بھی 40 روز تک نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں ، نیب کو اس دوران بھی کچھ نہیں ۔

جسٹس سردار نعیم نے کہاکہ آپ پہلے دلائل تو شروع کریں پھر دیکھ لیتے ہیں ،کیا یہ ممکن ہے آپ آج اپنے دلائل ختم کر سکیں ؟، وکیل شہبازشریف نے کہاکہ جی ! یہ ممکن نہیں آج ختم ہوں، دستاویز فراہم نہیں کی گئیں ، جب بھی بلایا انہوں نے کہاکہ باہر جاﺅں گا تو کاغذات لے کر آﺅں گا، 3 ماہ پہلے مجھے تفتیشی افسر نے کہاکہ آپ کی حدتک تفتیش مکمل ہے ، پورے ملک میں شور ہے اے پی سی کے بعد گرفتار کرنا چاہتا ہے ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ یہ درخواست جون سے زیرالتوا ہے، عدالت نے کہاہم آپ کو سننے کیلئے بیٹھے ہیں آپ کیس تو شروع کریں ، اگرآپ کا جواب دینا ضروری ہوا تو اریسٹ گراﺅنڈ بھی آپ کو لے کر دیں گے،لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ایک دن توسیع کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -