ٹڈی دل پر کتنا کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے اور اب یہ پاکستان کے کس علاقے میں ہے ؟ تازہ تفصیلات سامنے آ گئیں 

ٹڈی دل پر کتنا کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے اور اب یہ پاکستان کے کس علاقے میں ہے ؟ ...
ٹڈی دل پر کتنا کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے اور اب یہ پاکستان کے کس علاقے میں ہے ؟ تازہ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ٹڈی دل کے حملوں کے حوالے سے تازہ صورتحال جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ اس پر بہت حد تک قابو پا لیا گیاہے اور جلد ہی اس سے جان بھی چھوٹ جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ ”پنجاب سندھ اور خیبر پختون خواہ میں ٹڈی دل کے حملوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ، تاہم بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں اس کی موجودگی سامنے آئی ہے ، ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے آپریشن اور سروے جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 19 لاکھ 38 ہزار 88 ہیکٹر علاقے کا سروے کیا گیاہے ۔“

مزید :

قومی -