اسلام آباد ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین؟ نجی ٹی وی چینل نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین؟ نجی ٹی ...
اسلام آباد ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین؟ نجی ٹی وی چینل نے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ایئر پورٹ کی پارکنگ میں ڈکیتی کی واردات کامبینہ ڈراپ سین ہو گیا اورنجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ انتظامیہ نے خاتون کاڈکیتی کا ڈرامہ ناکام بنادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ ایئرپورٹ پارکنگ میں نامعلوم شخص نے آنکھوں میں سپرے کرکے بیگ چھین لیا ، آج صبح خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرون ملک سے آئی ہوں، میرے بیگ میں 14تولہ سونا،2 لاکھ روپے اور 6800 درہم تھے جو ایئر پورٹ کی پارکنگ میں پہنچنے پر لوٹ لیا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کا بھی کہناتھاکہ خاتون پرواز پی کے 262 پر ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی۔خاتون مسافر واقعہ کی رپورٹ لے کر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کے پاس پہنچ گئی تھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

بعد ازاں نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آبادایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر خاتون کے بیان کی تردید کردی ۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہاکہ خاتون کی تلاشی پر نقدی اور زیور خاتون کے بیگ سے ہی برآمدہوئے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -