بھارت کی لیگ آئی پی ایل ٹی 10 لیگ کو ’کھا‘ گئی

بھارت کی لیگ آئی پی ایل ٹی 10 لیگ کو ’کھا‘ گئی
بھارت کی لیگ آئی پی ایل ٹی 10 لیگ کو ’کھا‘ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے باعث نومبر میں شیڈول ٹی 10 لیگ کو جنوری 2021ءتک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں ٹی10 لیگ کا انعقاد 18 سے28نومبر تک ہونا تھا تاہم آئی پی ایل کی یواے ای منتقلی نے آرگنائزرز کو شیڈول میں تبدیلی پر مجبور کر دیا۔ بھارتی ایونٹ کا اختتام 10نومبر کو ہو گا اور صرف 8دن بعد ٹی 10لیگ کے انعقاد سے شائقین کی عدم دلچسپی کا خدشہ تھا اسی لئے ایونٹ کو اب جنوری 2021ءتک موخر کر دیا گیا۔ 

نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی 10 لیگ کے التواءکا حتمی اور باقاعدہ اعلان بھی جلد متوقع ہے، ٹی 10لیگ میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کی ٹیم قلندرز کے نام سے حصہ لے گی۔

مزید :

کھیل -