لنکا پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن پر ہی التواءکے سائے منڈلانے لگے مگر کیوں؟ جان کر شائقین بھی افسردہ ہو جائیں

لنکا پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن پر ہی التواءکے سائے منڈلانے لگے مگر کیوں؟ جان ...
لنکا پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن پر ہی التواءکے سائے منڈلانے لگے مگر کیوں؟ جان کر شائقین بھی افسردہ ہو جائیں
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال نومبر میں شیڈول لنکا پریمیر لیگ پر التواءکے سائے گہرے ہونے لگے ہیں جس کی اہم وجہ سری لنکا میں 14 روزہ قرنطینہ قوانین کو قرار دیا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب التواءکا شکار ہونے والی لنکا پریمیر لیگ کیلئے 14 نومبر سے 6 دسمبر تک کی تاریخیں فائنل ہوئی تھیں اور اس اعلان کے بعد کچھ دیر بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ 4 میچز 14 سے 17 نومبر تک کرانے کا کہا تھا۔ 

ایونٹ میں پاکستانی لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، گال گلیڈی ایٹرز کے نام سے شریک ہو گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن وزارت صحت کی جانب سے 14 روزہ قرنطینہ پر اصرار نے لیگ کے بروقت انعقادکو خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ سری لنکا کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز بھی اسی وجہ سے خدشات کا شکار ہے۔ 

مصروف شیڈول کی وجہ سے غیرملکی کرکٹرز کے پاس نومبر میں 2 ہفتے قرنطینہ اختیار کرنے کا وقت نہیں ہوگا،شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی میں مصروف ہوں گے، اگر وہ تاخیرسے آئے تو 14روزہ قرنطینہ کی وجہ سے کئی میچز نہیں کھیل پائیں گے،اس لئے تاریخیں ایک بار پھر آگے بڑھائی جا سکتی ہیں،یاد رہے کہ ایونٹ کے ڈرافٹ ویڈیو لنک پر یکم اکتوبر کو ہوں گے۔

مزید :

کھیل -