”حیدر علی پی ایس ایل 5 کے دوران سنگلز لے کر سینئر ساتھی کو سٹرائیک دیدیتے تھے جس پر انہیں ایک ہی بات کہی“ پاکستان انڈر 19 کوچ اعجاز احمد کا دلچسپ انکشاف

”حیدر علی پی ایس ایل 5 کے دوران سنگلز لے کر سینئر ساتھی کو سٹرائیک دیدیتے تھے ...
”حیدر علی پی ایس ایل 5 کے دوران سنگلز لے کر سینئر ساتھی کو سٹرائیک دیدیتے تھے جس پر انہیں ایک ہی بات کہی“ پاکستان انڈر 19 کوچ اعجاز احمد کا دلچسپ انکشاف
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ نوجوان بلے باز حیدر علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 5 کے دوران سنگلز لے کر اپنے سینئر ساتھی کو سٹرائیک دیدیتے تھے، میں نے انہیں جب بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا تو انہیں ایک ہی بات کہی کہ ٹی 20 میں شو ہی 4، 6 اور 8 اوورز کا ہوتا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق اعجاز احمد نے کہا کہ میں نے حیدر علی کو ایک بات کہی کہ بس اپنا شو دکھاو¿ اور اپنے من پسند انداز سے کھیلو اور پھر حیدر علی پی ایس ایل کے دوران اپنا تاثر چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ ٹیلنٹ تو حیدر علی میں پہلے ہی تھا لیکن پی ایس ایل کی اننگز نے بتایا کہ وہ دلیرانہ اننگز کھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حیدر علی نے اسی برس انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پھر پی ایس ایل میں اپنی شناخت بنائی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا اور پھر وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کے ساتھ 9 ہفتے رہے اور سیریز کا آخری ٹی 20 میچ کھیلنے میں کامیاب ہوئے اور پہلے ہی میچ میں نصف سنچری ایسے انداز سے داغی کہ ہر کوئی تعریف کرنے لگا۔

مزید :

کھیل -