”فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے “آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا پارلیمانی رہنماﺅں سے ملاقات میں اصرار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے پارلیمانی رہنماﺅں سے ملاقات کی ہے جس دوران عسکری قیادت نے فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر اصرار کیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے واضح الفاظ میں کہا گیا کہ فوج کا سیاسی عمل سے براہ راست یا باالواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے ، ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی ہے ۔ پارلیمانی رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر تیز تر اور موثر عملدرآمد پر زور دیا گیا ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامیہ امور اور قومی اسلامتی کے امور سے متعلق بات چیت ہوئی ۔