کراچی کے علاقے شیر شاہ میں فیکٹری کی عمارت گر گئی ،2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں فیکٹری کی عمارت گر گئی ،2 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں فیکٹری کی عمارت گر گئی ،2 افراد جاں بحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں فیکٹری کی عمارت گر گئی ،حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ،ملبے سے 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیاگیاجبکہ متعداد افردکے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ فیکٹری کی3 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ، ملبے سے 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیاگیاجبکہ متعداد افردکے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ڈائریک ایس بی سی اے علی مہد نے کہاکہ عمارت میں کوئی فالٹ ہوگا جس پر وہ گری ،جو عمارتیں گرتی ہیں ان کا سروے کرتے ہیں ،علی مہدی نے کہاکہ عمارت کی تعمیر کا ذمہ دار ایس بی سی اے نہیں ہوتا ،کسی بھی عمارت کی تعمیر کاذمہ دار انجینئر اور آرکیٹیکٹ ہوتا ہے، سیوریج کے ناقص نظام کے باعث مزید عمارتیں گریں گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -