قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سہیل خان بھی امریکہ چلے گئے

قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سہیل خان بھی امریکہ چلے گئے
قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سہیل خان بھی امریکہ چلے گئے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر اور نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سندھ ٹیم کا حصہ سہیل خان بھی امریکہ چلے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20ٹورنامنٹ کیلئے سندھ ٹیم میں شامل فاسٹ باﺅلر سہیل خان بھی امریکہ چلے گئے جبکہ سوشل میڈیا پر سہیل خان کے مداحوں نے ان کے امریکہ پہنچنے پر نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔ ان سے پہلے رمیز راجہ جونیئر نے بھی ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کے بجائے امریکا میں قیام کو ترجیح دے رکھی ہے۔

دورہ انگلینڈ کے پریکٹس میچز میں شاندار پرفارمنس کے باوجود پلینگ الیون کا حصہ نہ بن پانے والے سہیل خان سندھ کی فرسٹ الیون سکواڈ کا حصہ ہیں جو اس وقت سرفراز احمد کی قیادت میں ملتان میں پی سی بی کے بابیوببل میں موجود ہے۔

پی سی بی حکام نے سہیل خان کے امریکہ جانے کے تصدیق کی ہے تاہم اس امید کا بھی اظہارکیا ہے کہ وہ 25 ستمبر تک ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ اس سے پہلے سندھ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس فٹنس مسائل کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ غلام مدثر کو شامل کیا گیاہے۔

مزید :

کھیل -