ڈاکٹر ماہا قتل کیس، ملزم جنید اور وقاص کی ضمانت مسترد، احاطہ عدالت سے فرار

ڈاکٹر ماہا قتل کیس، ملزم جنید اور وقاص کی ضمانت مسترد، احاطہ عدالت سے فرار
ڈاکٹر ماہا قتل کیس، ملزم جنید اور وقاص کی ضمانت مسترد، احاطہ عدالت سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر ماہا قتل میں عدالت نے نامزد ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس پر ملزم فیصلہ سنتے ہی عدالت سے فرار ہو گئے ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی ضمانت مسترد کردی ،ملزم وقاص فیصلہ سنتے ہی عدالت سے فرار ہوگیا۔
سٹی کورٹ کے باہر تفتیشی افسر نے رکشے میں جنید کو پکڑااور رکشے میں بیٹھے جنید کو ہتھکڑی بھی لگا دی گئی ،جنید کے وکلا نے ملزم کو فرار کروا دیا۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔