عمرکوٹ: بھیل برادری کے گیارہ مرد اور عورتوں کے بھارت میں قتل عام کے خلاف مظاہرہ

عمرکوٹ: بھیل برادری کے گیارہ مرد اور عورتوں کے بھارت میں قتل عام کے خلاف ...
عمرکوٹ: بھیل برادری کے گیارہ مرد اور عورتوں کے بھارت میں قتل عام کے خلاف مظاہرہ

  

عمرکوٹ (سید ریحان  شبیر )پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے بھیل برادری کے گیارہ مرد اور عورتوں کے بھارت میں قتل عام کےخلاف مودی سرکار کےخلاف ہندو پنچائت کی جانب سے مظاہرہ ، بھارتی حکومت اور بھارتی وزیراعظم مودی کےخلاف سخت نعرے بازی ، عالمی برادری سے پاکستانی ہندؤں کےقتل عام کا نوٹس لینے اور تحقیقات کرانے کا مطالبہ ۔

پریس کلب عمرکوٹ کےسامنے ہندو پنچائت کے رہنماؤں کنیا لال بھیل،دیال داس ،کشور کمار میگھواڑ،لجپت ،اوم پرکاش بھیل ،روی کولہی ،ڈاکٹر چتین کلال،نریش،وغیرہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، بھیل ہندو پنچائت کے رہنما کنیالال ،مکیش میگھواڑ ،وغیرہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے ضلع سانگھڑ سے بھارت منتقل ہونے والے گیارہ مرد اور عورتوں کے قتل عام میں بھارت کی ریاستی اور دہشتگرد تنظیمیں ملوث ہے ان گیارہ پاکستانی ہندوؤں کو بےگناہ قتل کیا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی آزادانہ صاف شفاف تحقیقات کرائی جائے مظلوم کشمیریوں پر پر بھارتی مظالم سے بھارت میں ان بےگناہ پاکستانی ہندؤں کے قتل عام سے عالمی برادری میں بھارت کی ناں نہاد جمہوریت اور سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے بھارت میں  بسنے والی اقلیت پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔

ہندو پنچائت کے رہنماوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان گیارہ بےگناہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل عام کی اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی توجہ دلائے اور ملوث جوابداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ورنہ ہم اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانےکے آگے بھوک ہڑتال اور احتجاج پر مجبور ہونگے آخر میں مودی سرکار اور بھارتی حکومت کےخلاف زبردست نعرے بازی کی گی.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -