آئندہ ہفتے سے شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور مزید دو کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ٹورنامنٹ میں شریک مجموعی طور پر 5 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 وہ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جنہوں نے کورونا پازٹیو کوچ سے تعلق رکھا۔ ٹورنامنٹ منتظمین نے کورونا پازٹیو نتائج کے بعد پانچوں کھلاڑیوں کو مقابلوں میں شرکت سے روکتے ہوئے فوری طورپر 7 روز کیلئے آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کئے جبکہ فیڈریشن آف فرنچ ٹینس کے حکام نے اب تک مجموعی طورپر 900 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں۔