نوازشریف کی تقریر کا مفہوم یہ ہے وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں، چودھری شجاعت

نوازشریف کی تقریر کا مفہوم یہ ہے وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں، ...
نوازشریف کی تقریر کا مفہوم یہ ہے وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں، چودھری شجاعت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ نوازشریف نے سیاستدانوں کی بجائے فوج کو ہدف تنقید بنایا،جن مشیروں نے تقریر لکھی اور کروائی انہوں نے نوازشریف کے پاو¿ں پر کلہاڑی ماری ،ان کی تقریر کا مفہوم یہ ہے کہ نوازشریف سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ نوازشریف نے ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی اور اداروں کو کمزور کیا،نوازشریف کوقومی استحکام، یکجہتی اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔

صدر ق لیگ نے کہاکہ نوازشریف کے مطابق ملک کو لیبارٹری بنا دیا گیا جبکہ اس کی بنیاد انہوں نے خود رکھی تھی،نوازشریف نے 1990 کے الیکشن میں دن 12بجے خود ہی رزلٹ کا اعلان کر دیا تھا،نوازشریف نے ہی الیکشن کمیشن کو درخواست کی تھی کہ فوج الیکشن کی ذمہ داری لے،نوازشریف نے اداروں پر انتخابات کو ہائی جیک کرنے اور بددیانتی کا الزام لگایا،یہی کام نوازشریف خود وزیراعظم بننے کےلئے کر چکے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ چیئرمین نیب کی نامزدگی خود نوازشریف نے ہی کی تھی،فیصلے نوازشریف نے نہیں بلکہ عوام نے کرنے ہیں، اب عوام دوبارہ بددیانتی کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -