ڈاکٹر ماہا کی خود کشی میں استعمال ہونے والے اسلحے کے کیس کی سماعت ، پولیس نے عبوری چالان میں کیا کہا ؟ جانئے 

ڈاکٹر ماہا کی خود کشی میں استعمال ہونے والے اسلحے کے کیس کی سماعت ، پولیس نے ...
ڈاکٹر ماہا کی خود کشی میں استعمال ہونے والے اسلحے کے کیس کی سماعت ، پولیس نے عبوری چالان میں کیا کہا ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی مقامی عدالت میں ڈاکٹر ماہا خود کشی میں استعمال ہونے والے اسلحے کا مقدمے میں تفتیشی پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ڈاکٹر ماہا کی خود کشی میں استعمال ہونے والے اسلحے کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عبوری چلان پیش کر دیا گیاہے ۔ پولیس کا عبوری چالان میں کہناتھا کہ ڈاکٹر ماہا کی خود کشی میں استعمال ہونے والا پستول 9 جولائی کو خریدا گیا لیکن 12 جولائی کو اپنا لائسنس یافتہ پستول ملزم سعد نے ملزم تابش کو 5 5 ہزار روپے میں نائن ایم ایم پستول فروخت کیا ،ملزم سعد نے تابش سے پستول خریدنے کی تصدیق کر دی ہے ۔چالان کے مطابق تابش نے ایک ماہ قبل ڈاکٹر ماہا کو پستول دیا ۔

مقدمے کی تفتیش کے بعد ملزم تابش کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 24 ثابت ہو تی ہے ، تفتیشی پولیس نے عبوری چالان میں دفعہ 109 بھی خارج کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -