کاﺅنٹی کرکٹ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی نے زوردار اعلان کر دیا، جان کر فواد رانا کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

کاﺅنٹی کرکٹ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی نے زوردار ...
کاﺅنٹی کرکٹ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی نے زوردار اعلان کر دیا، جان کر فواد رانا کی خوشی کی انتہاءنہ رہے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمپشائر کے ساتھ کاﺅنٹی سیزن میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو مستقبل میں کام آئے گا، میری نظریں اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر ہیں اور خواہش ہے کہ لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے میں اپنا کردار ادا کروں۔ 

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے ہمپشائر کی جانب سے 7 میچز میں 7 وکٹیں لیں جس میں سے 6 وکٹیں انہوں نے اپنے آخری میچ میں حاصل کیں۔ مڈل سیکس کے خلاف کھیلے گئے اپنے آخری میچ میں انہوں نے 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ 

میچ کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ابتدائی میچز میں ایسی پرفارمنس نہیں دے پایا کہ جس کی کاؤنٹی کو مجھ سے امید تھی لیکن پھر بھی کاؤنٹی نے سپورٹ کیا اور آخری میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ کاؤنٹی سیزن کے دوران بہت کچھ سیکھا جو مستقبل میں کام آئے گا، آخری میچ میں کوشش تھی کہ ٹارگٹ پر باﺅلنگ کروں اور زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کروائیں، خوش ہوں کہ ریکارڈ ساز باﺅلنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ 

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بھی نمایاں پرفارمنس دینا چاہتا ہوں، نومبر میں ہونے والے لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی پی ایس ایل فائیو میں اب تک 13 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور لیڈنگ وکٹ ٹیکر محمد حسنین سے 2 وکٹ پیچھے ہیں لیکن وہ اس پی ایس ایل میں لیڈنگ وکٹ ٹیکر بننا چاہتے ہیں۔

مزید :

کھیل -