وسیم اکرم اور رمیز راجہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی اردو کمنٹری کریں گے

وسیم اکرم اور رمیز راجہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی اردو کمنٹری کریں گے
وسیم اکرم اور رمیز راجہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی اردو کمنٹری کریں گے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور کھلاڑی رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ میچز میں اردو کمنٹری کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ہو رہا ہے جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا اور اس دوران ملتان اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے جس دوران وسیم اکرم اور رمیز راجہ اردو زبان میں کمنٹری کے ذریعے شائقین کو محظوظ کریں گے۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں سابق کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں بھی اردو کمنٹری کی تھی تاہم شائقین کی جانب سے ان کے لہجے اور الفاظ کے انتخاب پر تنقید کی گئی تھی البتہ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ دونوں نے اس تنقید سے ضرور کچھ سیکھا ہو گا اور یقینا اس مرتبہ کچھ بہتری بھی نظر آئے گی۔ 

مزید :

کھیل -