موٹروے کیس، ملزم عابد کو پکڑنے میں پولیس ناکام، اب ایسا قدم اٹھالیا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

موٹروے کیس، ملزم عابد کو پکڑنے میں پولیس ناکام، اب ایسا قدم اٹھالیا کہ حیرت ...
موٹروے کیس، ملزم عابد کو پکڑنے میں پولیس ناکام، اب ایسا قدم اٹھالیا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری میں ناکامی پر اب پولیس نے اسے پکڑنے کیلئے پمفلٹ چھپوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی اب تک نیوز کے مطابق موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری میں عوامی مدد حاصل کرنے کیلئے پولیس نے پمفلٹ تیار کرلیا ہے۔ اس  پمفلٹ پر ملزم کے 2 ممکنہ حلیوں کی تصاویر چھاپی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ملزم کی اطلاع کیلئے 2 موبائل فون نمبرز بھی درج کیے گئے ہیں جو کہ ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار اور ڈی ایس پی حسنین حیدر کے ہیں۔

دوسری جانب ملزم کی گرفتاری سے متعلق آگہی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ملزم درباروں، مزاروں ،مساجد ،امام بارگاہوں میں روپوش ہوسکتا ہے، ملزم کوعرس، سرکس سمیت دیگر عوامی مقامات پرتلاش کیاجائے۔

خیال رہے کہ موٹروے کیس میں مرکزی ملزم عابد کے ساتھی شفقت علی کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ علاوہ ازیں ملزم عابد کی بیوی، سالی،  دوقریبی عزیز،عابد کا ساتھی بالامستری اوروقارالحسن سے بھی تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -