وہ شخص جو کبھی عامر خان کا باڈی گارڈ تھا، آج بالی ووڈ کا بڑا نام بن چکا ہے

وہ شخص جو کبھی عامر خان کا باڈی گارڈ تھا، آج بالی ووڈ کا بڑا نام بن چکا ہے
وہ شخص جو کبھی عامر خان کا باڈی گارڈ تھا، آج بالی ووڈ کا بڑا نام بن چکا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ فلم انڈسٹری اور انڈین ٹی وی کی معروف شخصیت رونت رائے کو کون نہیں جانتا، مسٹر بجاج کے نام سے شہرت پانے والے اس اداکار کی زندگی جہد مسلسل سے تعبیر ہے، ایک وقت میں وہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے لیکن اب وہ خود ایک بڑا نام بن چکے ہیں۔

پنک ولا میگزین کو دیے گئے انٹرویو کے دوران رونت رائے نے بتایا کہ وہ 2 سال تک عامر خان کیلئے بطور باڈی گارڈ کام کرتے رہے ہیں، اس دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے سیکھا کہ کام کی لگن کیا ہوتی ہے اور کس طرح اپنے کام میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

رونت رائے کے مطابق انڈسٹری میں عامر خان نے ان کیلئے بہت سے دروازے کھولے ، انہوں نے بطور جونیئر آرٹسٹ بھی کام کیا جس کے بعد ایکتا کپور نے ان کی زندگی اس وقت بدل دی جب وہ 2 ٹی وی پراجیکٹ لے کر ان کے پاس آئیں۔

رونت رائے نے بتایا کہ وہ سٹار بننا چاہتے تھے ، ان کی خواہش تھی کہ ان کے پاس بڑی گاڑیاں ہوں اور لڑکیاں ان کا نام پکاریں لیکن پھر انہیں سمجھ آیا کہ سٹار بننے سے زیادہ ضروری اداکار بننا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اداکاری پر فوکس کیا اور اب بھی بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ بالی ووڈ میں رہنے کی وجہ سے وہ شراب کی لت میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کے پاس 5 سے 6 سال تک کوئی کام نہیں تھا، اس دوران انہوں نے شراب چھوڑ دی اور اپنے آپ کو فٹ کرنے پر توجہ دی۔

مزید :

تفریح -