نواز شریف ایک تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں: مریم اورنگزیب

نواز شریف ایک تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں: مریم اورنگزیب
نواز شریف ایک تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں: مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت میاں نواز شریف کی تقریر کے بعد حواس باختہ ہو چکی ہے، ایک تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق  انہوں نے  کہا کہ آٹا اور چینی چوروں کو نواز شریف کی تقریر سمجھ میں نہیں آسکتی، پاکستان کی عوامی جمہوری بقا کی فیصلہ کن جنگ شروع ہو گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ جب اپوزیشن کی اے پی سی غیر اہم ہے تو پھر 40 سے زائد وزرا تین دن سے ردعمل دیتے ہوئے ہلکان کیوں ہو رہے ہیں؟

مزید :

قومی -