امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کا اعلان ،دنیا کے بڑے ممالک نے بات ماننے سے انکار کردیا

امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کا اعلان ،دنیا ...
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کا اعلان ،دنیا کے بڑے ممالک نے بات ماننے سے انکار کردیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ ختم کر دیا تھااور اٹھائی گئی پابندیاں ایران پر واپس لاگو کر دی تھیں۔ امریکی حکومت کی کوشش تھی کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ لگا دی جائیں لیکن اس معاملے میں امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگوانے کی کوشش امریکہ کو الٹی پڑ گئی ہے اور اسے عالمی سطح پر اس وقت تنہائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بیان دیا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ایرانی صدر حسن روحانی نے مائیک پومپیو کے اس بیان کی یہ کہہ کر دھجیاں اڑا دیں کہ اقوام متحدہ کے اراکین ممالک کی واضح اکثریت کی طرف سے دوبارہ ایران پر پابندیاں لگانے کی مخالفت کر دی گئی ہے اور امریکہ اس معاملے میں دنیا میں تنہاءرہ گیا ہے۔ اس کی کوشش تھی کہ اقوام متحدہ بھی دوبارہ ایران پر پابندیاں لگائے لیکن اس کی یہ کوشش الٹی اس کے گلے پڑ گئی ہے۔ امریکہ نے اس معاملے میں اپنا ’پورا دباﺅ‘ ڈالا جو ’مکمل تنہائی‘ کی صورت میں اسے واپس ملا۔“

مزید :

بین الاقوامی -