ٹیکسٹائل کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ساری فیکٹریوں میں رش لگ گیا

ٹیکسٹائل کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ساری فیکٹریوں میں رش ...
ٹیکسٹائل کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ساری فیکٹریوں میں رش لگ گیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان کا واحدسیکٹر ہے جس سے ہمارا ملک زرمبادلہ کما رہا ہے اور حالیہ عرصے میں اس سیکٹر کی برآمدات بھی بری طرح متاثر ہوئی تھیں تاہم اب پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ایک بار پھر اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس وقت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار واپس اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں کورونا وائرس کی وباءآنے سے پہلے تھی۔ 

ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار بڑھنے کی وجہ برآمدات میں اضافہ نہیں ہے اور نہ ہی اس سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے پاکستان کے مقامی خریدار بیرون ممالک سے آرڈر نہیں منگوا پا رہے چنانچہ انہیں مجبور پاکستان ہی کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آرڈرز دینے پڑ رہے ہیں جس سے اس انڈسٹری میں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سابق نائب چیئرمین آصف انعام کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچا تھا لیکن اب اسی وباءکی وجہ سے ہی مقامی خریداروں کو اپنے آرڈر ملکی انڈسٹری کو دینے پڑ رہے ہیں اور انڈسٹری واپس اسی عروج کو پہنچ چکی ہے جہاں اس وباءسے پہلے تھی۔انڈسٹری کی پیداوار بڑھنے میں حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔“ واضح رہے کہ پاکستان کے سالانہ زرمبادلہ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا حصہ 60فیصد ہے۔ 

مزید :

بزنس -