مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ، او آئی سی کا اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ، او آئی سی کا اظہار تشویش
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ، او آئی سی کا اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر مقبوضہ کشمیر پر اوآئی سی رابطہ گروپ کے ممبران کا نیویارک میں اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سمیت سعودی عرب، نائجر اور آذربائیجان کے مستقل نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں منیر اکرم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پیغام پڑھ کرسنایا۔وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے جارحیت کے ساتھ پاکستان کے خلاف بیان بازی تیز کر دی ہے، بھارت پاکستان کےخلاف نئی جارحیت کا جواز پیش کر کے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔رابطہ گروپ نے او آئی سی کے اصولی موقف کی توثیق کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیااور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا۔

مزید :

قومی -