سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس، اداکارہ شردھا کپور کا نام بھی سامنے آگیا

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس، اداکارہ شردھا کپور کا نام بھی سامنے آگیا
سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس، اداکارہ شردھا کپور کا نام بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کے پہلو کی تفتیش کے دوران اداکارہ شردھا کپور اور سارہ علی خان کے نام سامنے آنے کے بعد انہیں رواں ہفتے تفتیش کیلئے بلائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سشانت سنگھ خود کشی کیس میں منشیات کا پہلو سامنے آنے کے بعد گرل فرینڈ ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک چکروتی کو گرفتار کرکے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ ریا چکروتی نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سارہ علی خان، شردھا کپور ، راکول پریت سنگھ  اور سیمون بھی منشیات استعمال کرتی ہیں۔

ریا چکروتی سے تفتیش کے بعد بالی ووڈ سے سامنے آنے والے ناموں کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سمن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اداکارہ شردھا کپور اور سارہ علی خان کو سمن کیا جاسکتا ہے جس کے بعد راکول پریت سنگھ اور سیمون کا نمبر آئے گا۔

مزید :

تفریح -