واٹس ایپ کا ایک ہی اکاﺅنٹ متعدد ڈیوائسز پر چلے گا؟ صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

واٹس ایپ کا ایک ہی اکاﺅنٹ متعدد ڈیوائسز پر چلے گا؟ صارفین کے لیے اہم خبر آگئی
واٹس ایپ کا ایک ہی اکاﺅنٹ متعدد ڈیوائسز پر چلے گا؟ صارفین کے لیے اہم خبر آگئی
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے تاہم ایک صارف اس ایپلی کیشن کو ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر ہی چلا سکتا ہے۔ اب واٹس ایپ کی طرف سے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے کہ دیگر ایپلی کیشنز کی طرح واٹس ایپ کو بھی بیک وقت ایک سے زائد ڈیوائسز میں ’لاگ ان‘ کیا جا سکے گا۔ ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق اس فیچر کا نام ’ملٹی ڈیوائس ‘ رکھا گیا ہے جو بہت جلد ایپلی کیشن میں اپ ڈیٹ کی صورت میں شامل کر دیا جائے گا۔


رپورٹ کے مطابق یہ فیچر تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد اینڈرائیڈ بیٹا (Android Beta)صارفین کو مہیا کر دیا جائے گا۔ اس فیچر کے تحت مختلف ڈیوائسز میں انسٹال کی گئی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو باہم مربوط کیا جا سکے گا اور ایک ہی واٹس ایپ اکاﺅنٹ ان تمام ڈیوائسز پر استعمال ہو سکے گا۔