''فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، آرمی چیف نے دو ٹوک پیغام دے دیا،،

''فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، آرمی چیف نے دو ٹوک پیغام دے دیا،،
''فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، آرمی چیف نے دو ٹوک پیغام دے دیا،،

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ آرمی چیف نے واضح کہا ہے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، مولانافضل الرحمان نے استعفوں پرزوردیاتو بلاول بھٹونے کہاہم نوازشریف کواستعفے پیش کردیتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر اداروں کے خلاف تھی ،انہوں نے تمام راستے بند کردیئے، نوازشریف کی سیاست ضیاءالحق کی گود سے شروع ہوئی۔ ا ن کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف کو پتا ہی نہیں تھا کہ نوازشریف کیا بات کریں گے، نوازشریف نے شہبازشریف کی کشتی میں بھی پتھر ڈال دیئے،کل کی تقریر سے ن لیگ میں دراڑیں پڑ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے راستہ طے کر لیا اب شہبازشریف کو بھی طے کرنا ہوگا۔ نوازشریف نے ن لیگ کے لیے کافی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

مزید :

قومی -