"پاک فوج تمام مسائل پرنظر رکھے ہوئے ہے"

"پاک فوج تمام مسائل پرنظر رکھے ہوئے ہے"

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ، نوازشریف کی اپنی سیاست دفن تھی انہوں نے شہبازشریف کوبھی پکڑلیا، نہ نوازشریف آئیں گے اورنہ ہی استعفے جمع کرائیں گے، پاک فوج تمام مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست بڑی بے رحم چیز ہے اس میں باپ بیٹے کی جان لیتا ہے، نوازشریف کی اپنی سیاست دفن تھی انہوں نے شہبازشریف کوبھی پکڑلیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوسیاست میں نومولود ہیں، آصف زرداری کا تجربہ زیادہ ہے، وہ سیاست کے جہازمیں پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی کو صرف اپنا صوبہ بچانا ہے، پیپلزپارٹی کومعلوم ہے نہ نوازشریف آئیں گے اورنہ ہی استعفے جمع کرائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کبھی ان سے سمجھوتہ نہیں کریں گے ، آج دنیا پاکستان کی پالیسی کی معترف ہے، اتوار کو 11 نہیں بلکہ صرف 3 جماعتوں کا اجلاس تھا، آرمی چیف نے کہا ہم کسی مسئلے میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلام آبادمیں ’’را‘‘ کے کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں، اصل خطرہ ملک میں امام حسین کے چہلم کے دوران ہے، پاک فوج تمام مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

قومی -