طالبان کا افغان سیکیورٹی فورسز پر بڑا حملہ ،29اہلکار ہلاک

طالبان کا افغان سیکیورٹی فورسز پر بڑا حملہ ،29اہلکار ہلاک
طالبان کا افغان سیکیورٹی فورسز پر بڑا حملہ ،29اہلکار ہلاک

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں طالبان اورافغان فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں 29سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے 29سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ پرتشدد واقعات پر افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان میں حالیہ کشیدگی قابل مذمت ہے ۔ افغان امن بات چی کے فریقین کو تشدد میں کمی کرنی چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -