اسمبلیوں سے استعفے، بلاول بھٹو نے نواز شریف کے سامنے کڑی شرط رکھ دی، اے پی سی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسمبلیوں سے استعفے، بلاول بھٹو نے نواز شریف کے سامنے کڑی شرط رکھ دی، اے پی سی ...
اسمبلیوں سے استعفے، بلاول بھٹو نے نواز شریف کے سامنے کڑی شرط رکھ دی، اے پی سی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفوں کو سابق وزیر اعظؐم نواز شریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا۔

اے آر وائی نیوز نے اپوزیشن کی اے پی سی کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اے پی سی کے دوران جب اسمبلیوں سے استعفے کی بات آئی تو بلاول بھٹو زرداری نے انہیں نواز شریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں تو ہی استعفوں میں وزن بنے گا، ہم استعفے دینے کو تیار ہیں لیکن ہم اپنے استعفے میاں نواز شریف کو جمع کرائیں گے۔

بلاول بھٹو کی بات پر میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم بھی استعفے آپ کے حوالے کردیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ہی اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرادیتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ استعفوں کا معاملہ باتوں ہی باتوں میں ہنسی مذاق کی نذر ہوگیا۔ 

مزید :

قومی -