"پاکستان کے عوام چینی صدر کے استقبال کے منتظر ہیں"

"پاکستان کے عوام چینی صدر کے استقبال کے منتظر ہیں"

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام چینی صدر کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پاک چین تعلقات میں بہتری کی کوششیں کرنے پر چینی سفیر کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام چینی وزیر اعظم شی جن پنگ کا پاکستان میں  استقبال کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے اپنے عوام کی بہتری اور معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا، غربت کے خاتمے اور معاشی بہتری کیلئے چین سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یاؤجنگ کے دور میں سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوا اور انڈسٹری، زراعت اور سماجی و معاشی ترقی پر توجہ دی گئی۔

اس موقع پر چینی سفیر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چینی قیادت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -